مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) نے پانچ سو اور ایک ہزار کے پرانے نوٹوں کو
تبدیل کرنے کے معاملے میں آندھرا پردیش کے ایک پوسٹ آفس کے دو افسران کے
خلاف معاملہ درج کیا ہے. سی بی آئی نے آج یہاں جاری ایک ریلیز میں بتایا کہ
"آندھرا پردیش میں کاکی ناڈا ڈویژن پوسٹ آفس کے سپرنٹنڈنٹ کی شکایت پر ہم
نے پوسٹ آفس کے دو افسران کے خلاف بدعنوانی کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ
درج کیا ہے. ان پر
الزام ہے کہ 10 نومبر سے 12 نومبر تک انہوں نے مجرمانہ
سازش رچتے ہوئے 13.73 لاکھ کی قدر کے پرانے نوٹوں کو نئے نوٹوں میں تبدیل
کرا دیا جو ہندوستانی ریزرو بینک اور مرکزی حکومت کی ہدایات کی واضح خلاف
ورزی ہے. سی بی آئی کے مطابق ان دونوں ملزمان کے کاکی ناڈا واقع گھروں کی
تلاشی لی گئی ہے اور پرانے نوٹوں کو نئے نوٹوں میں تبدیل کرنے کے معاملے
میں برآمد دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔